تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ کی لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

جنگ نیوز -
لاہور…خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ اور خیبر پختون خواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کے لئے یوتھ ایمپلائمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ امیر حیدر ہوتی نے سان کے صوبے کو ریسکیو1122 کے تحت تربیت فراہم کرنے اور پچھلے سال سوات میں آئی دی پیز کو فراخدلانہ امداد فراہم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.