5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مائیکل جیکسن کے والد کا اپنے بیٹے کے معالج پر زائد ادویات دینے کا مقدمہ
جنگ نیوز -
نیویارک…آنجہانی مائیکل جیکسن کی پہلی برسی پر ان کے والد جو جیکسن نے اپنے وکیل کے توسط سے فیڈرل کورٹ میں پاپ اسٹار کے ذاتی معالج ڈاکٹر کونریڈ مورے کے خلاف زائد ادویات دینے پر مقدمہ کردیا ہے۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہڈاکٹر کونریڈ نے علاج کے دوران پیشہ وارانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے،مائیکل کی اچانک موت پر تفتیش کے دوران بھیڈاکٹر نے کئی بار جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی ۔