تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نبیل گبول اور رفیق انجینئر نے لال محمد کی عیادت کی،آپریشن کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر نبیل گبول اور صوبائی وزیر رفیق انجینئر پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر لعل محمد کی عیادت کیلئے اسپتال گئے اور ان کے بائی پاس کرانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ایک بچے کو نوکری بھی دینے کا اعلان کیا ۔سابق فٹ بالر لعل محمد کی عیادت کے لئے آنے والے وفاقی وزیر نبیل گبول نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے،ڈاکٹر اسی ہفتے لعل محمد کا بائی پاس آپریشن کریں گے۔وزیر اعظم نے لعل محمد کے بچوں کوملازمت دینے کابھی وعدہ کیا ،وفاقی وزیر نے لعل محمد کی عیادت کی ۔ملاقات کے دوران نبیل گبول اور لعل محمد بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے رہے۔لعل محمد کی عیادت کو آئے ہوئے صوبائی وزیر رفیق انجینئر نے کہا کہ لیاری کے یہ کھلاڑی رونالڈو اورمیراڈونا سے کم نہیں،لعل محمد کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.