5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
قومی ایتھلیٹ جویریہ حسن اورصدف صدیقی پردو سال کی پابندی عائد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی ایتھلیٹ جویریہ حسن اورصدف صدیقی پرمثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے دو سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز کے دوران دونوں ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعدپاکستان اسپورٹس بورڈ نے ڈاکٹر میثاق رضوی اورمیجرمحمد افضل پرمشتمل دورکنی انکوائری پینل تشکیل دیا،دونوں ایتھلیٹ پینل کے روبرو پیش ہوئیں۔پینل نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایتھلیٹ کودوسال کیلئے معطل کردیاہے،البتہ انہیں چودہ روز میں اپیل کرنے کاحق بھی دیاہے۔