5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جھاڑکھنڈ:مشتعل مزدوروں نے متعدد گاڑیاں اور دکانیں نذرآتش کردیں
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں مشتعل مظاہرین نے 15 موٹرسائیکلیں ‘ 6گاڑیاں اور متعدد دکانیں نذرآتش کردیں۔ جھاڑ کھنڈ کے علاقے جمشید پور میں ٹاٹا کمپنی کے ملازمین نے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے مزدور پرتشدد کے خلاف مظاہرہ کیا اور مشتعل ہوکر متعدد گاڑیوں کونذرآتش کردیا۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ بھی کیا جس سے متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین بھی زخمیہوئے ۔مشتعل مظاہرین کا کہناتھا کہ ملازمین پرسیکورٹی گارڈز کا تشددمعمول بن گیا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔