5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لیموں کا رس صحت بخش ہی نہیں بلکہ طبی فوائد کا حامل بھی ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
لندن …گرمیوں میں لیموں پانی کا اپنا ہی مزا ہے یہ ناصرف تروتازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی طبی تکالیف سے نجات دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق لیموں کا رس دانتوں کی سوزش میں بھی آرام کا باعث بنتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مسوڑھوں سے خون رستا ہو تو متاثرہ جگہ پر لیموں کا رس لگانے سے مسوڑھے صحت مند ہوجاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ لیموں کا رس پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلہ بھی کُھل جاتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں کا رس بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیموں پانی کا روزانہ استعمال جلدی بیماریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔