تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مکھن کے مقابلے میں مارجرین کا استعمال انتہائی خطرناک ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
بوسٹن…سی ایم ڈی…ناشتے میں ڈبل روٹی پر مکھن اور مارجرین لگا کر کھانا کئی افراد کا معمول ہوتا ہے تاہم یہ معمول صحت بخش ہونے کے بجائے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں مکھن اور مارجرین پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ مکھن کا استعمال مارجرین کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے۔ تحقیق کے مطابق مکھن اور مارجرین میں کیلوریز کی تو ایک جیسی مقدار ہی موجود ہوتی ہے تاہم مارجرین کی خصوصیت پلاسٹک جیسی ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارجرین اور پلاسٹک کی خصوصیات کو اگر جانچا جائے تو معلوم ہوگا کہ دونوں میں صرف ایک مولیکول کا فرق ہے ۔محققین نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مارجرین کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے جس کے استعمال سے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات3گنا بڑھ جاتے ہیں جبکہ مکھن میں خالص اجزاپائے جاتے ہیں جو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.