5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹوئنکل کھنہ نے بزنس کی خاطر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بالی وڈ کو مستقل طور خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ایکشن اسٹار اکشے کمارکی اہلیہ 36سالہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے انٹیریئرڈیزائن کے بزنس پرتوجہ دینے کے لیے مزید کسی فلم میں کام نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل اکشے کمارنے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کی دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کے بہت کم ہی امکانات ہیں۔فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی ٹوئنکل کھنہ نے 2001میں آخری مرتبہ فلم ”لو کے لیے کچھ بھی کرے گا“میں جلوہ گر ہوئیں تھیں جس کے بعد اسی سال وہ اکشے کما ر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے 2002میں اپنے بزنس پارٹنرGurlein Manchanda کے ساتھ انٹیریئرڈیزائن کے بزنس کا آغاز کیا تھا ۔