5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مردان:سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش، 2خود کش بمبار ہلاک
جنگ نیوز -
مردان… مردان میں پنجاب ریجمنٹ سینٹر پر شدت پسندوں کے حملے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2خودکش حملہ آور ہلاک کردیئے۔اطلاعات کے مطابق مردان میں پنجاب ریجمنٹ سینٹر پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔حملے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔فورسز نے جوابی کارروائی کرکے 2خودکش حملہ آوروں کو مار ڈالا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔