تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مردان: فورسز پر حملہ،3 خودکش بمباروں سمیت5شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
مردان . . . مردان میں واقع پنجاب رجمنٹ سینٹر پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جس میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے مردان میں واقع پنجاب رجمنٹ پر حملہ کیا اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں چار سکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق رجمنٹ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.