5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ:کل سے نئے پاکستانی کپتان کا امتحان
جنگ نیوز -
لندن . . . پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کادوسرااورآخری ٹیسٹ کل ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو150 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم نئے کپتان سلمان بٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹیم میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک، جبکہ دانش کنیریا کی جگہ سعید اجمل کی شمولیت کا امکان ہے، آسڑیلوی ٹیم میں فاسٹ بولر بین ہلفن ہاس کی شرکت مشکوک ہے جبکہ مارکس نارتھ نے پیر کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو آخری بار ٹیسٹ میچ میں پندرہ سال قبل شکست دی تھی۔آسٹریلیا پاکستان کے خلاف مسلسل تیرہ ٹیسٹ میچ جیت چکاہے۔