5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میکسیکو سرحد پر1200سے زائد نیشنل گارڈز تعینات کئے جائینگے، امریکی حکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکا میکسیکو سے ملحقہ سرحد پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے 1200 سے زائد نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔ امریکی حکام کے مطابق صدر براک اوباما کے احکامات کے بعد گارڈز کی تعیناتی کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گا۔کسٹم اور بارڈر سکیورٹی حکام نے بتایا کہ گارڈز کی تعیناتی کا ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔