5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لڑکیوں کی نسبت خواتین 31سال کی عمر میں زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی… خواتین و حضرات میں عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ خواتین نوجوانی میں زیادہ پرکشش ہوتی ہیں لیکن ایک حالیہ سروے اس تاثر کوزائل کرنے کے لیے کافی ہے جس کے مطابق خواتین 31سال کی عمر میں زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں۔ایک بین الااقوامی شاپنگ چینل کی جانب سے 2ہزار مرد وخواتین سے کیے گئے سروے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کی نسبت خواتین 31سال کی عمر میں سب سے زیادہ پُرکشش نظر آتی ہیں اورعمرکے اس حصے میں خواتین زیادہ وضع دار اور پُراعتمادہوتی ہیں۔اس تحقیق میں 70فیصدنے پُر اعتماد ہونے کو خوبصورتی قرار دیاجبکہ67فیصد کے خیال میں اچھا نظر آنا خوبصورتی ہے اور 47فیصد وضع دار ہونے کو خوبصورتی تصور کرتے ہیں۔