5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ: چھ ماہ میں ایک ارب پونڈ فراڈ کی نذر ہو گئے
جنگ نیوز -
لندن…فارن دیسک… برطانیہ میں صرف چھ ماہ میں ایک ارب پونڈ فراڈ کی نذرہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی سب سے بڑی اکاوٴنٹینسی فرم کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے چھ میں برطانیہ میں ایک ارب پونڈ کا فراڈ کیا گیاجو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ سات سال سے فراڈ لیول کو مانیٹرنگ کرنے والی فرم بی ڈی او کا کہنا ہے کہ ان فراڈ میں زیادہ تر مالی بے ضابطگیاں جس میں دھوکا دہی، آمدنی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا غلط اندارج شامل ہے، دھوکا دہی کے 20فی صد کیسز درج کیے گئے۔ ایسے ہر فراڈ میں اوسط رقم گزشتہ سال 5ملین پونڈ سے بڑھ کر6ملین پونڈ ہوگئی ہے۔16فی صد کمپنیوں کی طرف سے ان کے اپنے اکاوٴنٹس میں فراڈ کے کیس درج ہوئے۔49فی صد انشورنس یا مالی فراڈ ہوئے۔