5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گورنرخیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا
جنگ نیوز -
پشاور…گورنرخیبر پختونخوا اویس احمد غنی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔گورنرخیبر پختونخوا اویس احمد غنی نے کل شام چار بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ترمیمی بل2010 پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس آئندہ بیس دنوں تک جاری رہے گا،جس میں صوبائی محتسب ادارے کے قیام، چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔