5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رانا مقبول 10دن میں پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرالیا جائے گا، عدالت
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کی مقامی عدالت نے صدر آصف ذرداری تشدد کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مقبول دس دن میں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو محکمہ داخلہ کے ذریعے گرفتاری کے احکامت پر عمل درآمد کرایا جائیگا ۔کراچی کی مقامی عدالت میں صدر آصف زرداری تشدد کیس کی سماعت کے دوران ملزم رانا مقبول سے متعلق پنجاب حکومت نے جواب داخل کرایا۔پنجاب حکومت کی جانب سے داخل کئے گئے جواب میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ سابق آئی جی سندھ رانا مقبول بحیثیت سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب تعینات ہیں۔رانا مقبول کے وکیل رانا شمیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانا مقبول دس دن کے اندر عدالت کے روبرو پیش ہوجائیں گئے۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دس دن میں رانا مقبول پیش نہ ہوئے تو گرفتاری کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کے ذریعے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ بعد میں عدالت نے آصف زرداری تشددکیس کی سماعت21 اگست تک ملتوی کردی۔