تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امریکی کوہ پیما کی نعش21برس بعدمل گئی

جنگ نیوز -
مونٹریال . . . سی ایم ڈی . . . کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹاکے مغربی پہاڑی سلسلہ میں امریکی کوہ پیما کی نعش21 برس بعد نکال لی گئی۔38سالہ امریکی کوہ پیما ویلیم ہالینڈ 1989ء میں البرٹا کے برفیلے پہاڑی سلسلے کی ایک پہاڑی پر چڑھنے کے دوران اچانک پاؤں پھسلنے سے 300فٹ گہری برفانی کھائی میں جاگرے تھے۔ان کے ساتھیوں نے اس موقع پر ایمرجنسی سینٹر کو اطلاع کی مگر تلاش کی باوجود ویلیم کا کچھ پتا نہ چلا تھا جس کے بعد تلاش کی کوششیں ترک کردی گئی تھیں۔ کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کو 21برس گزرنے کے بعد گزشتہ روز ویلیم ہالینڈ کی نعش مل گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.