تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فیس بک کا بانی دنیا کا سب سے کم عمر ترین ارب پتی

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سی ایم ڈی . . . دنیا کے سب کم عمر ترین زائد اثاثوں والے ارب پتی کا اعزاز سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی25سالہMark Zuckenbergکے پاس چلا گیا ہے۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)Zuckenbergاس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ترین ارب پتی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت4بلین ڈالر ہے۔Zuckenbergنے2004میں ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے پراجیکٹ کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیس بک ڈیزائن کیا جو ابتدائی طور پر صرف ہاورڈ طلباء کے لیے تھا تاہم اب دنیا بھر میں اس کے500ملین متحرک صارف پائے جاتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی کے مشہورThurn & Taxisخاندان کے12ویں پرنس25سالہ Albertہیں جن کے اثاثہ جات کی مالیت2بلین ڈالر سے زائد ہے جبکہ تیسرے نمبر پر دنیا کے صفِ اول کے سرچ انجن گوگل کے مشترکہ مالک36سالہSergery Brinہیں جن کے پاس 17بلین ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.