5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:جلوس پر فائرنگ کا مقدمہ تا حال درج نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں کل ہونے والے یوم علی کے جلوس پر فائرنگ کے 7 زخمی اسپتال میں زیر علاج ،واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہ ہو سکا۔ 21 رمضان کو عزاداروں کے جلوس پر صدر کے علاقے میں عمارت سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میں 7 افراد زخمی ہو گئے ۔جنھیں فوری طور پر سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی ھالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ واقع کے بعد پولیس نے چند افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ،تاہم عمارت سے گرفتار افراد سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوانہ ہی تا حال واقعہ کا مقدمہ درج ہو سکا۔