5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ لاہور:شہید ہونے والے8افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور میں گذشتہ روز خود کش حملوں میں جاں بحق افراد میں سے8کی نماز جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کر دی گئی۔ شہر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مرکزی جلوس میں تین بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگ ہے اور تمام تجارتی مراکز، دفاتر،اور عدالتیں بند ہیں۔دھماکوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہوگئی جبکہ 127زخمی مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ واضح رہے کہ صورت حال کشیدہ ہونے پرحکومت پنجاب نے پہلے ہی رینجرز کو طلب کر لیا جس نے کربلا گامے شاہ، بھاٹی گیٹ اور دیگر علاقوں میں فرائض سنبھال لیے جبکہ رینجرز کاشہر میں گشت بھی جاری ہے۔کمشنر لاہور خسرو پرویز نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رینجرز عید تک لاہور میں تعینات رہے گی۔