5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چین:مغربی صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ،4ہلاک،44لا پتہ
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے یوننان میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈ سیلائیڈ سے چار افراد ہلاک جبکہ 44 لاپتہ ہوگئے۔امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں ہیں۔مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق لینڈ اسیلائیڈ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر بیس منٹ پر ہوئی جس سے 71 افراد پھنس گئے تھے۔تاہم امدادی اہلکاروں 23 افراد کو مٹی سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔زخمیوں کو فوری اسپتال پہنچادیا گیا۔صوبائی حکومت نے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس خطے میں جون سے ہونے والی لینڈ اسلائیڈ کی وجوہات کی تفتیش کرے۔چین میں اس سال اب تک خراب موسم، سیلاب اور لینڈ اسیلائڈ سے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔