5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لنکا شائر :شوربے میں ہونے والی سالانہ ریسلنگ چیمپئن شپ
جنگ نیوز -
لندن . . . برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر میں سالانہ شوربے میں ہونے والی چوتھی ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں24مرد و خواتین شرکاء نے فینسی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔14فٹ بڑے پول میں ایک ہزار لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی جس میں دو منٹ کے مقابلے میں ریسلرز نے اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ شائقین کو دلچسپی اور تفریح کا سامان بھی مہیا کیا۔اس انوکھی ریسلنگ چیمپئن شپ کو دیکھنے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے مخصوص گراؤنڈ کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ریسلنگ کے اختتام پر مردوں کے مقابلے میں بنی گرل کا لباس پہنےElliot Rookeجبکہ خواتین میں لٹل بو بیپ (Little Bo Beep)کا منفرد لباس پہنے Elisa Samsonکوفاتح قرار دیا گیا۔