5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایٹمی طا قت بننے سے رو کنے کیلئے ایرا ن پر حملہ کر دینا چا ہیے، ٹو نی بلیئر
جنگ نیوز -
لندن . . . سابق بر طا نوی وزیر اعظم ٹو نی بلئیر نے ایک حا لیہ انٹرو یو میں کہا ہے کہ ایرا ن کو ایٹمی طا قت بننے سے رو کنے کے لیے اس پر فو جی حملہ کر دینا چا ہیے۔ بر طا نو ی نشریاتی ادارے کو انٹر و یودیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایر ان کو بطو ر ایٹمی طاقت کبھی بھی قبو ل نہیں کیاجا سکتا ،انہیں ایسا کر نے سے رو کنا ہو گا اوراگر اس کے لیے فو جی طا قت کا استعما ل کر نا پڑے تو یہ بھی کرنا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ وہ ایر ان پر بمبا ری کی حمایت کریں گے ۔ایک ایسے وقت میں جب ٹو نی بلیئر مشرق وسطیٰ میں امن کے سفیر ہیں یہ بیا ن نہ صر ف ایک گہر ے تضا د کی تر جمانی کرتا ہے بلکہ امریکا اور اسرا ئیل کے ایر ان پر حملے کے ارادوں کو بھی مضبو ط کر تا نظر آ تاہے۔