5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یورپین فیڈریشن UEFAنےVuvuzelaپر پابندی عائد کردی
جنگ نیوز -
لندن . . . یورپین ممالک کی مشترکہ فٹ بال فیڈریشن یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA)نے یورپی ممالک کے تمام فٹ بال میچوں میں فٹ بال ورلڈ کپ2010میں مقبولیت حاصل کرنیوالے پلاسٹک کے باجےVuvuzelaپر پابندی عائد کردی ہے۔یورپ کے53فٹ بال کھیلنے والے ممالک کی فیڈریشنوں سے صلاح و مشورے کے بعدUEFAنے یورپی ممالک کے تمام میچوں بشمول یورو2012کوالیفائنگ راؤنڈ اور چیمپئنز لیگ میں اسٹیڈیم میں Vuvuzelaباجا لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناصرف یہ باجا یورپ کی فٹ بال ثقافت و روایت کیخلاف ہے بلکہ ان کے خیال میں اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی حوصلہ افزائی اور جذبات کھلاڑیوں کے لیے بیحد معنی رکھتے ہیں لہٰذااس باجے سے پیدا ہونے والے شور مداحوں کی توجہ بھٹکانے کے ساتھ ساتھ انہیں یکسوئی سے گانے گاکر اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی سے بھی محروم کرتا ہے۔