تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

تحریک طالبان پاکستان پر امریکی پابندی خوش آئند ہے، دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے اور پاکستان میں پہلے ہی اس تنظیم پر پابندی عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے پاکستانی ٹیم کو بھیجنے پر برطانوی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے دفتر خارجہ اسلام آبادمیں نیوزبریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے 1 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے ہوچکے ہیں اور اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس بلانے پر غور بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 19 ستمبر کو نیویارک وزارتی کانفرنس ہو گی جبکہ 15 اکتوبر کو برسلز میں فرینڈز آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر چینی ورکرز شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام کرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی تحقیقات پر آج بھی بھارت سے جواب ملنے کا انتظار ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا خوش آئند ہے اور پاکستان ،امریکہ ،فغانستان میں بھی استحکام چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے وفد نے امریکی نامناسب رویے پر احتجاجا اپنا دورہ منسوخ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.