تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور ہائیکورٹ:سیلابی بند ٹوٹنے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل

جنگ نیوز -
لاہور . . . . پنجاب میں سیلاب کے دوران حفاظتی بنداورپشتے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے یا بااثرشخصیات کی طرف سے انہیں توڑنے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کردیاگیاہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے حفاظتی بنداورپشتے ٹوٹنے اورتوڑنے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کااعلان کیاتھا جس پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس منصورعلی شاہ کوبطور کمیشن نامزدکردیا۔جسٹس منصورعلی شاہ حفاظتی پشتوں اوربندوں کاجائزہ بھی لیں گے اورشہادتیں قلم بند کرکے اپنی تحقیقاتی رپورٹ اورذمہ داری کاتعین کرکے سفارشات حکومت کوبھجوائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.