تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دو سالہ بچے کو مصنوعی پھیپھڑے لگا نے کا پہلا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سی ایم ڈی . . . امریکی ڈاکٹروں نے ثابت کردیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ حال ہی میں امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو سالہ بچے کے جسم میں مصنوئی پھیپھڑے لگا کر اسے نئی زندگی بخش دی۔ Oven Stark نامی یہ بچہ Pulmonary Artery Hypertension نامی مرض کا شکار تھا جس کے باعث مریض کے دل اور پھیپھڑوں کی حرکت اچانک بند ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مہلک مرض زیادہ تر بوڑھے افراد میں ہی ہوتا ہے جبکہ بچوں میں اس کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اوون نہ صرف اس مرض میں مبتلا تھا بلکہ اس مرض کے باعث اس کے دل کی دھڑکن بھی دس مرتبہ بند ہوکر ازخود چل پڑی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے اوون کے جسم میں مصنوئی پھیپھڑے لگا کر اس کی جان بچالی اور اب وہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔ مصنوئی پھیپھڑے لگانے کے اس کامیاب آپریشن نے اوون کو مصنوئی پھیپھڑوں کا حامل دنیا کا سب سے کم عمر فرد بنا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.