5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عراق جنگ: 4416امریکی فوجی،97461عراقی ہلاک ہو ئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . عراق جنگ میں 4416امریکی فوجی ہلاکتیں ہوگئیں۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق2003سے عراق پر امریکی جارحیت سے اب تک4416 امریکی فوجی ہلاک ہوئے اس میں 9ملٹری سویلین لوگ بھی شامل ہیں۔3492فوجی دو بدولڑائی کا شکار بنے۔ اب تک31929امریکی فوجی اس جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ نے عراق جنگ کے بارے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عراق جنگ کے آغاز پر31مارچ2003میں 90ہزار امریکی فوجی تعینات کیے گئے،اکتوبر2007میں یہ تعدادایک لاکھ70ہزار کر دی گئی جو عراق جنگ کے دوران سب سے زیادہ تھی جبکہ اگست 2010میں کم کر کے 49ہزارسات سو کردی گئی ہے۔ اس جنگ میں امریکا سمیت 31اتحادی ممالک نے حصہ لیا۔ اگست2009میں امریکا کے علاوہ نیٹو اتحادیوں نے عراق سے اپنی فوجیں نکال لیں۔ اس جنگ میں97461عراقی شہری ہلاک ہوئے۔2003سے اب تک747.3ارب ڈالر عراق جنگ کے لیے مختص کیے گئے۔عراق میں اگست2003کو 27ڈالر فی بیرل تیل تھا آج74ڈالر فی بیرل ہے۔ مئی 2003میں3لاکھ بیرل تیل یومیہ پیداوار تھی آج 23لاکھ20ہزار بیرل یومیہ پیداوار ہے۔