تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود سرگرمیاں،انڈیکس9762پر بند

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں میں سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس نے 9 ہزار 7 سو62 پوائنٹس کی حد کو برقرار رکھا۔جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا اور سرمایہ کاروں نے انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں محدود پیمانے پر خریداری کی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس28 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 762 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم چار کروڑ شئیرز رہا۔ جمعرات کو سب سے زیادہ کام حب پاور کمپینی کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت18 پیسے اضافے کے ساتھ 36 روپے80 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس پانچ پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد نو ہزار636 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں کریکشن دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.