تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ سیالکوٹ:سپریم کورٹ کا پولیس کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

جنگ نیوز -
اسلام آباد....سپریم کورٹ نے سانحہ سیال کوٹ کیس میں پولیس کی کارکردگی پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا ہے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا ہے کہ تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سیال کوٹ میں دو بھائیوں کی تشدد سے ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے بتایا کہ تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بااثرمفرور ملزموں کو کچھ پولیس حکام تحفظ دے رہے ہیں، چیف جسٹس نے اس جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ملزم ، ملک میں ہیں تو انہیں اب تک گرفتار ہوجانا چاہیئے تھا ،، سیال کوٹ کے نئے ڈی پی او بلال صدیق نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کیس کی تحقیقات کے لیے وہ پولیس آفیسر مانگے ہیں جو اس ضلع میں تعینات نہ رہے ہوں ۔ بلال صدیق کا کہنا تھا کہ سابق ڈی پی او پکڑا گیا ہے ، ایس ایچ او بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بعد میں مقدمہ کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.