تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پیرس: سجاد کریم کا پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پیرس....رضا چوہدری …رکن یورپی پارلیمنٹ سجادکریم نے ایک بارپھر پاکستان کو یورپی ملکوں کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے پرزوردیا۔ یہاں یورپی پارلیمنٹ کے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں بلائے گئے اجلاس کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت سیلاب زدہ پاکستان کی مددکا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس ملک کی دسترس یورپی منڈیوں تک بحال کی جائے۔اجلاس کے بعد یورپی کمشنربرائے بین الاقوامی تعاون وانسانی امداد،مادام کرستلیناگورجیوا سے ملاقات کے دوران بھی سجاد کریم نے پاکستان کی یورپی مارکیٹ تک رسائی کے راستے میں روکاوٹیں دورکرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں سیلاب کے مسئلے پر یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے میں بھی سجادکریم کی کوششیں شامل ہیں۔سجادکریم نے کہاکہ پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی کو بحال کرکے پاکستان کی صحیح معنوں میں مدد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 17 ملین سے زائد لوگ سیلاب سے متاثرہوئے ہیں اور سیلاب سے بہت زیادہ مالی نقصان بھی ہواہے۔ ای یوکمشنر جو حالیہ دنوں پاکستان کا دورہ کرکے آئی ہیں، نے ای یوپارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اراکین کوپاکستان کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے متعدد حلقوں نے سجاد کریم کی پاکستان کے لیے کوششوں کی تعریف کی ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.