تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب زدگان :یورپی یونین کی امداد قابل تعریف ہے، علی رضاسید

جنگ نیوز -
پیرس...رضا چوہدری …کشمیرکونسل ای یواور انٹرنیشنل کونسل فارہیومن ڈیولپمنٹ(آئی سی ایچ ڈی)کے چیئرمین علی رضاسید نے گذشتہ روز یورپی کمشنربرائے بین الاقوامی تعاون مادام کرستلینا گورجیوا سے ملاقات کی ۔یہ ملاقات یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کی صورتحال پر بحث کے بعد ہوئی جس میں علی رضاسید نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی تعریف کی۔ اس سے قبل مادام کرستلینا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کے بارے میں بتایااور کہاکہ سیلاب نے بہت تباہی پھیلائی ہے اور صورتحال آئندہ دنوں میں مزید خراب ہوسکتی ہے۔ملاقات میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین جو اجلاس میں مبصر کے طورپر شریک ہوئے، نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچاہے ۔یہ اس صدی کا بدترین سیلاب تھاجس کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ مددکی ضرورت ہے۔مادام کرستلینانے کہاکہ اس سیلاب سے بہت زیادہ لوگ متاثرہوئے جنہیں مدد کی فوری ضرورت ہے۔ علی رضاسیدنے ایم ای پی سجادکریم کی کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کی یورپی مارکیٹ تک رسائی کے لیے سفارتی مہم شروع کررکھی ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.