5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دادو:جوہی نہر میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
جنگ نیوز -
کراچی....خورشید عباسی…ضلع دادو کے تاریخی شہر خیرپورناتھن شاہ کو سیلاب سے بچانے کیلئے حکومت نے جوہی براج کے بند کو گوٹھ گل محمد چانڈیو کے قریب وکوڑی کی جگہ سے شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے سیلاب کا پانی جوہی شہر سے ہوتا ہوا منچھر جھیل پہنچے گا جہاں سے واپس دریائے سندھ چلا جائے گا۔ جہاں بند میں شگاف لگایا جارہا ہے وہا ں پر مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔