تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آئین سے بغاوت کا راستہ پاکستان کے مفاد میں نہیں،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد....وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی کے لیے کوئی بھی غیر جمہوری یا آئین سے بغاوت کا راستہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے کسی سے پوچھنے یا کسی کی ہدایت کاری کی ضرورت نہیں ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈرون حملے رکوانے کیلئے کھلی جنگ کی جائے تو عوام کی رائے لینا ہو گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ اگر مثبت معنوں میں تبدیلی کی بات کی جائے تو ٹھیک ہے لیکن غیر جمہوری طریقے سے نظام میں تبدیلی کی باتیں ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اس لیے لاہور کے واقعہ پر پنجاب حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بہت کم دہشت گرد انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نیٹ ورک سے بچ کر کارروائی کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں اس پر اتفاق ہے، لیکن اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈرون حملے رکوانے کے لیے کھلی جنگ کی جائے تو عوام کی رائے لینا ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.