تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب زدہ بچوں کیلئے ایک ارب10کروڑ روپے مختص کردیئے،برطانیہ

جنگ نیوز -
کراچی....برطانیہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی فلاح کے لیے ایک ارب دس کروڑ روپے مختص کیئے ہیں۔برطانوی نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کو ایک ماہ گذر گیا ہے اور صورت حال میں مزید ابتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں برطانیہ مزید امداد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے پنجاب اور سندھ میں کروڑوں پاونڈ کی رقم سے 23 ہزار 330 پانی کے پمپ فراہم کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ہزار 150 پبلک باتھ رومز، 30 ہزار 500 خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر شیلٹرز کی فراہمی، 75 ہزارہائیجین کٹس ، نوزائدہ بچوں کے لیے 650 کٹس اور 16 ہزاربیلچے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ رقم برطانیہ کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ امداد سے فراہم کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.