تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جرم ثابت ہونے تک پاکستانی کھلاڑی بے گناہ ہیں،واجد شمس الحسن

جنگ نیوز -
لندن....برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ قانون کہتا ہے جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے کھلاڑی بے گناہ ہیں،ابھی سلمان،عامراورآصف انتہائی تناؤکاشکارہیں،کھلاڑیوں کاکہناہے ہم بے گناہ ہیں،لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہتینوں کھلاڑیوں سے تحقیقات ہورہی ہیں اس صورت حال میں تینوں کھلاڑی رضاکارانہ طورپردستبردارہوئے ہیں،اور یہ کھلاڑی اس دورے کے دوران برطانیہ میں ہی رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عامر،آصف اورسلمان نے کہا ہے کہ اگلے میچوں میں نام شامل نہ کیاجائے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں باقی میچ نہیں کھیل سکتے تاہم وہکھلاڑی انگلینڈمیں ہیں،کہیں بھاگ نہیں رہے،ان کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہی موجود ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ہرقسم کی مددکرناہائی کمیشن کاکام ہے ،ہائی کمیشن کی ذمہ داری نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ تمام پاکستانیوں کے مسائل کو ان کی پریشانیوں کو دور کر نا ہائی کمیشن کا ہی کام ہے،ایف آئی اے کی ٹیم کی آمدسے متعلق قیاس آرائی کی گئی ہے ایسی کوئی ٹیم نہیں آرہی ۔چیئرمین اعجازبٹ انگلینڈمیں کسی اوراسائمنٹ پرہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.