5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
متاثرین سیلاب کو آباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،نواز شریف
جنگ نیوز -
مظفرگڑھ....…مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی خدمت اور انہیں دوبارہ آباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے یہ بات مظفرگڑھ کے علاقہ بصیرہ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے متاثرین سیلاب کی ہمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی کوئی قیمت نہیں لیکن وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ جن متاثرین کی املاک کو نقصان پہنچا ہے انہیں کم از کم ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ متاثرین کی بحالی بہت بڑا کام ہے جس میں وقت لگے گا اور اس کا ابھی سروے ہونا باقی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مسائل میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے، چند عناصر پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے متاثرین سیلاب کی امداد پر سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد میں نواز شریف نے بصیرہ میں پانی میں گھرے مکانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں سروے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔