تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین کی آباد کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابرکا کہناہے کہ صدرآصف علی زرداری نے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام سے متعلق دو اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے کراچی میں وفاقی وزیر عبدالرزاق تھہیم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر پاکستان نے صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے سدباب اورامن وامان سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بے نظیر آباد طرز کی بستیاں بسائی جائیں گی۔انہوں نے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ انکابیان سیاسی ہے۔فرحت اللہ بابرنے کہاکہ سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے فی خاندان 20 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے ، پہلی قسط پانچ ہزار عید سے پہلے ادا کی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.