تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اوورسیز پاکستانی جیو کی پکار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، چوہدری شاہین

جنگ نیوز -
پیرس....رضا چوہدری …فرانس میں اس سلسلہ میں چوہدری شاہین اختر کی سربراہی میں بنائی جانیوالی کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ میر خلیل الرحمن فاونڈیشن کے تعاون سے جیوٹی وی کے پروگرام آگے بڑھومدد کر وکے حوالے سے سیلاب زدگان کی امداداکیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ٹیلیفون کال کیذریعے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق کنزروٹیو پارٹی کی شریک چیئرپرسن سعیدہ وارثینے کنزروٹیورپارٹی مصروفیات کی وجہ سے ملک میں سیلاب زدگان کی مددکیلئے میر خلیل الرحمن فاونڈیشن کے حوالہ سے پکار پروگرام کیلئے فنڈ اکھٹے کرنے کیلئے 4ستمبرفرانس میں افطار ڈنراور فنڈریزنگ کی تقریب کو عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ فرانس میں مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات و تنظیموں اور پاک پریس کلب کے تعاون سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میں میر خلیل الرحمن فاونڈیشن کے حوالہ سے 4ستمبرتقریب اور افطار ڈینر کا پروگرام بنایا کیا تھا جس میں برطانیہ کی وزیر بین الااقوامی ترقی اینڈریومیچل اور کنزروٹیور پارٹی کی شریک چےئر پرسن سعیدہ وارثی،یورپی پارلیمنٹ کے رکن چوہدری سجاد کریم ، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سیدکے علاوہ جیو ٹی وی کے معروف صحافیوں حامد میر اور محمد افتخار کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی اور تقریب کے انتظام کیلئے چوہدری شاہین اختر کی سربراہی میں چوہدری ریاض پہاپا، الیاس اسماعلیہ ، سبت مزمل ،چوہدری تاج الدین بوروالہ اور چوہدری ناظم حسین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور تقریب میں فرانس اور یورپ سے لوگوں میر خلیل الرحمن فاونڈیشن کی سیلاب زدگان کیلئے پکارپروگرام میں شرکت کیلئے دعوت عام دی گئی تھی کنزروٹیوپارٹی کی شریک چیئرپرسن سعیدہ وارثی کی پارٹی مصروفیات اور دیگر معاملات کی بنا پر یہ تقریب عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے جس کا اعلان یہ کمیٹی اپنے اجلاس کے بعد کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.