5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے گئے ہیں،مولانا محمد قاسم
جنگ نیوز -
اسلام آباد....قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور گھپلے کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب سے واپسی پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمدقاسم نے کہا کہ حاجیوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی طے شدہ ہدایات کے برعکس جو رہائش گاہیں لی گئی ہیں ان میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور کروڑوں ریال کی کرپشن کی گئی ہے۔