5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اری کی50%فصل خراب، باسمتی کی محفوظ ہے، عارف مہیسر
جنگ نیوز -
کراچی....سندھ بلوچستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف مہیسر کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں اری چاول کی 50 فی صد فصل خراب ہونے باوجود رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کے چاول برآمد ہوں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دومیں گفتگو کرتے ہوئے سندھ بلوچستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف مہیسر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں اری چاول کی 24 لاکھ ٹن کی پیداوار ہوتی ہے جس کی مقامی کھپت نہ ہونے کے باعث اس میں سے 18 لاکھ ٹن برآمد کردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اری چاول کی 50 فی صد خراب ہوگئی ہے جبکہ باسمتی چاول کی فصل بالکل محفوظ ہے جس کی برآمدی قیمت اری چاول سے دگنی ہوتی ہے۔عارف مہیسر نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث پچھلے سیزن کے ایک لاکھ ٹن چاول کے ذخائر بھی خراب ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہری نظام تباہ ہوجانے کے باعث چاول کی باقی مانندہ فصل خراب ہوجانے کا اندیشہ ہے۔