5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مڈٹرم الیکشن کا نعرہ لگانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے،سلمان تاثیر
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ....گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے بہت ہیں لیکن اب بھی بین الاقوامی سطح پر امداد مل رہی ہے۔۔۔گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکینڈری اسکول روہیلا والی میں قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ جس کے بعد گورنر پنجاب بیٹ میر ہزار میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چنوں خان لغاری کے ڈیرے پر سیلاب زدگان سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیرمین فرزانہ راجہ بھی موجود تھی۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سستی روٹی اسکیم والے پتا نہیں کہا گئے، نہ کوئی تندور ہے نہ کوئ سستی روٹی۔پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے بہت ہیں لیکن اب بھی بین الاقوامی سطح پر امداد مل رہی ہے۔ماضی میں تیس لاکھ افراد شدت پسندی کی وجہ سے گھر سے بے گھر ہوئے اور ان افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی نے دوبارہ آباد کیا اور اب ہم متاثرین سیلاب کو بھی دوبارہ آباد کریں گے۔مڈٹرم الیکشن کا نعرہ لگانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ صدرکی جانے کی امید رکھنے والے سن لیں کہ صدر کہیں نہیں جارہا۔اس موقع پر چیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس وقت خدارا سیلاب پر کوئی سیاست نہ کریں۔ اس مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد، قوم کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے کریں۔گورنر پنجاب اور فرزانہ راجہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چار ہزار روپے فی خاندان تقسیم کئے۔