5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عارف حبیب انویسٹ اور ایم سی بی ایسٹ مینجمنٹ کے انضمام کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی....عارف حبیب انویسٹ منٹ لمیٹڈ اور ایم سی بی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کا فیصلہ کرلیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج اعلامیے کے مطابق دونوں اداروں کے انضمام اور ریگولیٹری منظوری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے انضمام کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع کے ساتھ سرمایہ کاروں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔کمپنی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس وقت عارف حبیب انویسٹ منٹ لمیٹڈ کے فنڈ کی مالیت 18 ارب روپے جبکہ ایم سی بی ایسٹ مینجمنٹ کی 16 ارب روپے ہے، دونوں اداروں کے انضمام کے بعد اس کا نام۔ایم سی بی عارف حبیب انویسٹ منٹ ہوجائے گا جبکہ فند کی مالیت 34 ارب روپے ہوجائے گی۔