تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رانا مقبول کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی....سندھ ہائیکورٹ نے آصف زرداری تشدد کیس کے ملزم رانا مقبول کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔رانا مقبول کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کی۔دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ یوسف لغاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا مقبول آصف زرداری تشدد کیس میں مفرور ہیں انکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے ماتحت عدالت میں زیر سماعت آصف زرداری تشدد کیس کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔سابق آئی جی سندھ رانا مقبول ان دنوں سیکریٹری پراسیکیوشن پنجاب تعینات ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.