5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بلوچستان میں سیلاب سے20لاکھ افراد متاثر ہوئے، یو این ایچ سی آر
جنگ نیوز -
اسلام آباد....اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس اتنی بڑی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے وسائل نہیں ۔ یو این ایچ سی آر کے منگیشا کیبڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے گھمبیر صورتحال پیدا ہوچکی ہے جس سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ بلوچستان کے متاثرین کی مدد کے لئے ایران سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔