تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کے ایس ای:کوٹ اددو پاور کمپنی کا حصص یافتگان کیلئے منافع کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی....کوٹ اددو پاور کمپنی نے اپنے حصص یافتگان کو 27.50 فیصد حتمی نقد منافع دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی اسٹا ک ایکس چینج میں جاری کوٹ اددو پاورکمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون2010 کے اختتام پر کمپنی کو پانچ ارب آٹھ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی 5 روپے 78 پیسے رہی ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کوٹ اددو پاور کمپنی کو 5 ارب 67 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 6 روپے 44پیسے رہی تھی۔ کمپنی نے اپنے حصص یافتگان کو دو روپے 75 پیسے فی حصص نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.