تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی گورنر سندھ سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی...اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے گورنر سندھ سے ملاقات میں بتایا کہ نقصانات اور بحالی کی ضروریات رپورٹ تیار کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے امداد پاکستان جین ماس ریپرٹ نے کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ جین ریپرٹ نے گورنر کو بتایا کہ اقوام متحدہ سیلاب سے نقصانات اور بحالی کی ضروریات کے لئے ایک دستاویز تیار کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دستاویز 19ستمبر تک اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پیش کی جائے گی ۔جین ریپرٹ نے صوبہ سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے معاشرے کے تمام شعبوں کو متحرک کرنے کے عمل کو سراہا۔گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ ریلیف اور بحالی کے کام کے لئے جامع ماسٹرپلان تشکیل دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ماسٹرپلان کے تحت حکومت بین الاقوامی کوششوں اور نجی سیکٹر کی جانب سے فراہم کردہ امداد کو مربوط نظام کے تحت استعمال کیا جاسکے گا۔ گورنر سندھ نے امید طاہر کی ہے کہ عالمی ادارے اور ممالک بڑی تباہی سے نمٹنے ے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.