تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ٹارگٹ کلنگ ٹریبونل کی حکومت سندھسے توسیع کی درخواست

جنگ نیوز -
کراچی…ٹارگٹ کلنگ ٹریبونل کے سربراہ نے حکومت سندھ کو ٹریبونل کی مدت میں چار ماہ کی توسیع کی درخواست دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل کے سربراہ جسٹس علی سائیں ڈنو میتلو کی حکومت سندھ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹریبونل کو دیا گیا ایک ماہ کا وقت ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک دفتر اور سہولتیں فراہم نہیں ہوسکی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ چار ماہ کی مدت دفتر اور دیگر سہولتیں فراہم ہونے کے بعد شمار کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.