5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سعد رفیق کو جائیداد،اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی آخری مہلت
جنگ نیوز -
لاہور....لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق کو حکم دیا ہے کہ 17ستمبرتک اپنے جائیداداوراکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات پیش کریں وگرنہ عدالت ان کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کاحکم دے سکتی ہے ۔عدالت کے روبرو مسلم لیگ ق کے ہمایوں اختر خان نے فواد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے خواجہ سعدرفیق کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کررکھاہے ،درخواست میں کہاگیاہے کہ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے گوشوارے اورذرائع آمدن کوچھپایا جبکہ جن انعامی بانڈز سے کروڑوں روپے کے انعامات حاصل کئے ان کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔گذشتہ سماعت پرعدالت نے خواجہ سعد رفیق کویہ تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاتھامگرانہوں نے تفصیلات عدالت میں پیش نہیں کیں۔اس پر عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 17ستمبرتک ملتوی کردی۔