تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اہل تشیع دہشتگردوں کاآسان ہدف ہیں،جلوسوں سے گریز کریں، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد....وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ اہل تشیع دہشت گردوں کیلئے آسان ٹارگٹ ہیں، اس لیے وہ جلسے جلوسوں سے گریزکریں۔ان کاکہناہے کہ صوبے انٹیلی جنس اطلاعات پر عمل درآمد کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ وہ پہلے بتا چکے تھے کہ شیعہ سنی میں لڑائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ لاہور کے واقعہ میں القاعدہ اور طالبان جنہیں وہ ظالمان اور کافر کہتے ہیں ، وہی ملوث ہیں کیوں کہ خود کش حملوں کی صلاحیت صرف انہیں کے پاس ہے۔انہوں نے بتایاکہ وہ تمام مکاتب فکرکے افرادسے جمعہ کوملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بتایاکہ20دہشت گردپکڑے گئے ہیں ، ان سے تحقیقات جاری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں سے تحقیقات کی رپورٹ پر انحصار کرینگے،ایف آئی اے کی ٹیم صرف حقائق کا جائزہ لینے برطانیہ جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.